21 جون 2025 - 03:06
ایران کی اعلیٰ دینی و سیاسی قیادت کے خلاف دھمکی کی شدت سے مذمت کرتے ہیں، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی

آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے بیان میں فرمایا ہے: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ دینی اور سیاسی قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو شدت سے مذمت کرتے ہیں اور خبردار کرتے ہیں کہ اس قسم کا کوئی بھی مجرمانہ اقدام تمام تر دینی اور اخلاقی معیاروں کی پامالی اور بین الاقوامی معمولات اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگی جو پورے علاقے کو شدید بدامنی سے دوچار کرے گی،

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معمول کی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، حالیہ ایام میں رہبر معظم امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے انہیں دہشت گردانہ حملے اور قتل کی دھمکی دی جس پر عالم اسلام سے مختلف قسم کا رد عمل سامنے آیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایران اورعراق میں مراجع تقلید نے امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں اور فضول گوئیوں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایران کی اعلیٰ دینی و سیاسی قیادت کے خلاف دھمکی کی شدت سے مذمت کرتے ہیں، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صہیونی جارحیت اور رہبر معظم کے خلاف امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سخت لب و لہجے میں ایک بیان جاری یا گیا جس میں صہیونی جارحیت اورامریکی صدر کی گستاخی کی شدید مذمت کی گئی ہے اور خطے کے لئے ان کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے:

بیان کا خلاصہ:

نجف اشرف میں اعلیٰ دینی مرجعیت ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والی مسلسل جارحیت اور اس ملک کی اعلیٰ دینی اور سیاسی قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو شدت سے مذمت کرتی ہے اور یقین کے ساتھ خبردار کرتی ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی مجرمانہ اقدام تمام تر دینی اور اخلاقی معیاروں کی پامالی اور بین الاقوامی معمولات اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگی جو پورے علاقے کو شدید بدامنی سے دوچار کرے گی، اور عین ممکن ہے کہ پورا خطہ شدید افراتفری سے شکار ہوجائے اور خطے کے حالات مکمل طور پر قابو سے باہر ہوجائیں اور خطے کی اقوام کے مصائب اور مسائل میں اضافہ ہوگا اور سبہی کے مفادات خطرے سے دوچار ہوجائیں گے۔

اسی بنا پر ہم شدت کے ساتھ تمام مؤثر بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں ـ خصوصا اسلامی حکومتوں ـ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ جنگ کے خاتمے کے لئے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لائیں اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے لئے ـ بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ـ پرامن حل کے لئے کوشش کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha